جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات، صبح 9 بجے تک 8.16 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

    0

    سری نگر: جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولوپمنٹ انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پو لنگ پیر کی صبح سات بجے شروع ہوئی اور صبح نو بجے تک مجموعی طور پر زائد از 8 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔
    ایک سرکاری ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کی پولنگ کا چوتھا مرحلہ جاری ہے اور صبح کے نو بجے تک مجموعی طور پر 8.16 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔
    انہوں ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا:’صوبہ کشمیر میں صبح کے نو بجے تک ضلع کپوارہ میں 15.14 فیصد،بانڈی پورہ میں 7.56 فیصد، بارہمولہ میں 7.17 فیصد، گاندربل میں 3.77 فیصد، بڈگام میں 6.56 فیصد، پلوامہ میں 1.39 فیصد اور اننت ناگ میں 2.77 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔
    ترجمان نے صوبہ جموں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا:’صبح کے نو بجے تک کشتواڑ میں  13.05 فیصد، ڈوڈہ میں 12.99 فیصد، رام بن میں 9.92 فیصد، ریاسی میں 7.99 فیصد، کٹھوعہ میں 14.55 فیصد، جموں میں 14.25 فیصد، راجوری میں 13.63 فیصد اور پونچھ میں 13.74 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ  صوبہ کشمیر میں مجموعی طور پر 4.21 فیصد جبکہ صوبہ جموں میں 12.29 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔
    انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیری مہاجر پنڈتوں کے لئے وومن کالج گاندھی نگر جموں اور گرلز ہائر اسکنڈری اسکول اودھم پور میں خصوصی پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
    بتادیں کہ جموں و کشمیر میں پیر کو ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے سلسلے میں 34 انتخابی حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے جن میں سے 17 کشمیر جبکہ 17 جموں صوبے کے ہیں۔
    علاوہ ازیں پیر کے روز 50 سر پنچوں اور 216 پنچوں کی خالی نشستوں کے بھی ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔
    ڈی ڈی سی انتخابات کے اس چوتھے مرحلے کی پولنگ کے لئے کل 249 امیدوار قمست آزمائی کر رہے ہیں جن میں سے 138 کا تعلق کشمیر جب کہ 111 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS