شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جیل بھرو تحریک چلائی جائے گی: ابو عاصم اعظمی

0

ممبئی: قانون بن چکے کیب (شہریت ترمیمی بل) اور این آر سی کے خلاف ممبئی میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ کیب کو اگر نافذ کیا گیا تو جیل بھرو اندولن شروع ہوگا،خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اس بل کی مخالفت کرتے ہیں اور ایک بھی دستاویز پیش نہیں کریں بلکہ اس کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ ہمیں سڑک پر اتر کر احتجاج کر کے جیلوں کو بھر دینا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS