جہانگیرپوری تشدد: فائرنگ کے ایک ملزم سمیت 14 گرفتار

0

نئی دہلی: (یو این آئی) پولس نے اتوار کو شمال مغربی دہلی کے جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی پر تشدد کے سلسلے میں فائرنگ کرنے والے سمیت 14 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ تشدد کے معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی کی شناخت کی جا رہی ہے۔فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے تشدد میں استعمال ہونے والا ایک پستول برآمد ہوا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ سخت حفاظتی نگرانی کے درمیان علاقے میں حالات قابو میں ہیں۔ سینئر پولیس افسران صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS