نئی دہلی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں کوئی واضح فیصلہ نہ ہونے سے پریشان بورڈ آف کنٹرول فارکرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے خزانچی ارون کمار دھومل نے آئی پی ایل کے ملتوی سیزن کے انعقاد سے متعلق نیا منصوبہ بنانے کو کہا ہے۔
بی سی سی آئی اب ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے آئی سی سی کا بیان جاری کرنے کا منتظر نہیں ہے اور آئی پی ایل کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے۔دھومل نے کہا کہ اس سال کی شروعات انتہائی خراب انداز میں ہوئی ہے اوراس سے بھی مزید راحت کی امید نہیں ہے۔ لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا ہے ہمیں مل کر چیزوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ہمیں اب کسی بھی صورتحال کے لئے تیار رہنا ہے۔کرکٹ بھی اس سے محفوظ نہیں ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ بی سی سی آئی اس سال کی منصوبہ بندی کی تیاریوں کا آغاز کرے۔
انہوں نے کہا کہ این بی اے امریکہ میں شروع ہورہا ہے،انگلش پریمیر لیگ جاری ہے اور بنڈسلیگا نے سب سے پہلے کھیل کا آغاز کرنے کی پہل کی ہے۔یہاں تک کہ آسٹریلیا میں ڈومیسٹک رگبی لیگ بھی شروع ہونے والی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی بی سی سی آئی کا ماننا ہے کہ ستمبر سے ہنگامی منصوبہ بندی ضروری ہے۔بی سی سی آئی کے خزانچی نے کہا کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ ہر ایک کی توجہ گھریلو لیگ پر مرکوز ہے جبکہ اولمپکس اور ورلڈ کپ کی تیاریاں ابھی ٹریک پرنہیں ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ مقامی لیگ بہت سے بیرونی اسباب پر انحصار نہیں کرتی ہیں۔
دھومل نے کہا کہ بی سی سی آئی کا پختہ یقین ہے کہ کچھ اعلانات میں تاخیر کی وجہ سے پہلے ہی کافی وقت ضائع ہوچکا ہے۔ہندوستانی کرکٹ کے اسٹیک ہولڈرزکو اب یقین ہو گیا ہے کہ وہ دوسروں کا فیصلہ کرنے کا انتظار نہیں کرسکتے ہیں کہ ہندوستان کو کب اور کیا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ اعلانات اور نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر اگر ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہوگیا ہے تو اس کا اعلان کیا جانا چاہئے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
بی سی سی آئی سال کی آئندہ منصوبہ بندی پر کام کرے:دھومل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS