ایٹانگر:اروناچل پردیش میں،حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایٹانگر میونسپل کارپوریشن کی 20 میں سے پانچ سیٹوں پر بلا مقابلہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔
ریاستی الیکشن کمیشن کے جوائنٹ سکریٹری تامونے میسو نے منگل کی شام صحافیوں کو بتایا،’’ایٹانگر میونسپلٹی کے 20 وارڈوں میں سے پانچ میں،باقی امیدواروں کو پیر کے روز کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد بلا مقابلہ اعلان کردیا گیا تھا۔ پانچوں امیدوار بی جے پی سے ہیں۔ ‘‘
پول پینل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق،باقی 15 وارڈوں میں 36 امیدوارآئندہ شہری بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی میدان میں ہیں۔ ان 36 امیدواروں میں سے 15 بی جے پی، 14 جنتا دل(یونائیٹیڈ)،چار نیشنل پیپلز پارٹی اور کانگریس کے تین امیدوار ہیں۔
22 دسمبر کو میونسپلٹی کے ساتھ دو سطحی پنچایتی بلدیاتی انتخابات سے قبل 93 سے زائد امیدواروں کو بطور ضلع کونسل ممبر کے طورپر منتخب کیا گیا ہے اور 70 فیصد سے زیادہ امیدوار گرام پنچایت ممبر ہیں۔
پول پینل عہدیدار نے بتایا کہ ریاست کے 242 ضلع پریشد حلقوں میں سے 143 میں انتخابات ہوں گے،جب کہ 93 علاقوں میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گرام پنچایت کے 5738 امیدوار بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ گرام پنچایت کے کل 8142 حلقوں میں سے 5738 ارکان بلامقابلہ منتخب ہوئے اور 1485 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔
اس سے قبل،وزیر اعلی پیما کھانڈو نے ٹویٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ بی جے پی نے 96 ضلع پنچایت ممبروں اور 5410 گرام پنچایت ممبروں اور پانچ کارپوریٹرسیٹوں سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ایٹانگر میونسیپل کارپوریشن الیکشن :بی جے پی پانچ سیٹوں پر بلا مقابلہ فاتح
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS