کووڈ-19 سے بری طرح متاثر ہونے کے بعد اٹلی نے اب ملک گیر لاک ڈاون میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملک میں 4 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی دی جا سکتی ہے۔ اٹلی کے وزیر اعظم جوزف كونٹے نے کہا کہ لوگ اپنے گھر کے آس پاس رہنے والے لوگوں کے گھر جا سکیں گے۔ صحت اور ضروری کاموں کے لئے ہی آمد ورفت کی اجازت دی جائے گی۔ سوسائٹی پارکوں میں جانے اور آوٹ ڈور کھیل کود کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ مینوفیکچرنگ اور تعمیرات کے شعبہ میں 4 مئی کے بعد سے کام شروع ہوجائیں گے، جبکہ خوردہ کاروبار 18 مئی سے دوبارہ شروع کریں گے۔
كونٹے نے کہا کہ کہیں پر بھی اکٹھا ہونے پر عائد پابندی اب بھی برقرار رہے گی اور تمام مقامات پر سماجی دوری کے قوانین پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔
خیال رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 26،644 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 197،675 لوگ اس بیماری سے متاثر ہیں