اٹلی میں گزشتہ دو ماہ کے دوران یہاں کل ایک دن میں کورونا کے سب سے کم معاملے درج کئے گئے۔ اس انفیکشن کے 802 نئے معاملے سامنے آئے، اور اس سے یہاں 165 افراد ہلاک ہوئے۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 30560 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 219070 مریض اس وبا سے متاثر ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس کے قہر کے سبب گزشتہ 10 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ تاہم یہاں اب تک کورونا کے مجموعی 105186 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS