كووڈ -19 سے بری طرح متاثر اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرکے 18849 ہو گئی ہے۔ متاثرین کی تعداد اب 147577 ہوگئی ہے۔ پوری دنیا میں کوروناوائرس سے سب سے زیادہ موت اٹلی میں ہوئی ہے۔
جمعرات کو اٹلی میں کوروناوائرس کے چار ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرمریضوں کی تعداد بڑھ کر 147577 ہو گئی ہے۔ متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 28470 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
وہیں، اٹلی میں اس انفیکشن کو روکنے کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن کو تین مئی تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔ اٹلی کے وزیر اعظم زوجپے كونٹے نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا۔ كونٹے نے کہا’’ہم نے ملک میں نافذ پابندیوں کو جاری رکھنے کے لئے لاک ڈاؤن کو تین مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بہت ہی مشکل اور ضروری فیصلہ ہے جس کے لئے میں پوری ذمہ داری لیتا ہوں‘‘۔
وزیراعظم کے مطابق حکومت کے وزراء، ماہرین، مقامی انتظامیہ اور تجارتی انجمنوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد ہی ملک میں لاک ڈاؤن کو بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔كونٹے نے کہا’’ہم موجودہ حالات میں سب کچھ نہیں کھول سکتے، لیکن میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ اگر تین مئی سے پہلے حالات بہتر ہوتے ہیں تو ہم ضروری اقدامات کریں گے۔ اگرچہ 14 اپریل سے کتابوں کی دکانیں سمیت نوزائیدہ بچوں کے لئے ضروری دکانیں کھلیں گی‘‘۔
کرونا وائرس: اٹلی میں متاثرین کی تعداد 147577پہنچی، تین مئی تک لاک ڈاون میں توسیع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS