دیکھنا ہوگا کہ بائیڈن کی ماحولیاتی تبدیلی پر کیا پالیسی ہوگی: مارکل

    0

    برلن: جرمنی کی چانسلر ایجیلا مارکل کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ امریکہ کے نئے صدر بننے جارہے جو بائیڈن کی ماحولیاتی تبدیلی پر کیا پالیسی ہوتی ہے۔
    محترمہ مارکل نے کہا،’’20 جنوری کے بعد امریکہ کے نئے صدر بننے جارہے بائیڈن کے ساتھ کام کرنے کےلئے پرجوش ہوں اور دیکھنا ہے کہ ہمارے درمیان کیا یکسانیت ہے۔ہم ان کی تجویز کو دیھکیں گے اس کے بعد اپنے تجویز رکھیں گے۔‘‘
    انہوں نے جی-20 ورچوئل کانفرنس کے بعد صحافیوں سے بات کی جہاں دنیا کے رہنماؤں نے پیرس ماحولیات تبدیلی پر ان کے عزم کو دہرایا۔ واضح رہے کہ 2017 میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے سے واپس ہٹنے کا اعلان کیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS