منشیات کے استعمال کے خاتمہ کیلئے اس وبا کی جڑ تک جانا ضروری:فاروق عبداللہ

0

سری نگر (یو این آئی) : جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ موجودہ پرآشوب تباہ کن حالات سے نجات پانے کی واحد ضمانت اللہ کے رحم و کرم کی عنایت ہے تاہم اتحاد و اتفاق کامیابی کی کنجی ہوتی ہے اور جس کے ذریعے دنیا کے مہذب اور امن پسند اقوام و ممالک کو کامیابی و خوشحالی نیز ترقی حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم تمام نظریات کو بالائے طاق رکھ کر جموں وکشمیر کی وحدت،انفرادیت اور پہچان کو قائم و دائم رکھنے کے لئے ایک جٹ ہوجائیں۔ ان باتوں کااظہار صدرِ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج بیروہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عراق، فلسطین، شام، لبنان، افغانستان جیسے ممالک کے حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ان تاریخی اور اسلامی تہذیب و تمدن کی سلطنتوں میں خانہ جنگی سے تباہی اور بربادی کا ماحول جاری ہے اور عالم اسلام میں اتحاد تک ایسی بربادی کو روکنا مشکل ہے ۔منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نوجوان پود منشیات کی بدترین اور جان لیو لت میں گھر چکی ہے ، جو ہمارے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS