اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا دورہ بحرین ملتوی

    0

    تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کا بحرین کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ دورہ دسمبر کے وسط میں متوقع ہے۔
    ’ہارٹیز‘کے مطابق  نیتن یاہو نے منگل کے روز کہا کہ انہوں نے مستقبل قریب میں ملک کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد کی دعوت پر بحرین جانے کا  پروگرام  ہے۔
    اخبار کے مطابق  نیتن یاہو اگلے ہفتے بحرین کا دورہ نہیں کریں گے۔ ان کا متحدہ عرب امارات کا دورہ وہاں قومی تعطیل ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔
     دوسری جانب  اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے بھی اس بات پر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ہے۔
     خیال رہے متحدہ عرب امارات اور بحرین نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے 15 ستمبرکو اسرائیل کے ساتھ معاہدہ  پر دستخط کئے تھے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS