غزہ، (یو این آئی): غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ نہ تھم سکا، کل صبح سے جاری حملوں میں مزید 65 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے14 افراد شامل تھے۔
صیہونی فوج نے غزہ میں 2 مکانات بھی تباہ کردیے جبکہ شاتی پناہ گزین کیمپ میں ایک اسکول پر بھی حملہ کیا، اس اسکول میں بےگھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔
غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 756 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 64 ہزار 59 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی قابض فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے مارے اور 1500 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے تلکریم میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حماس نے گرفتاریوں کو اجتماعی سزا اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے مترادف قرار دیدیا۔ ایک بیان میں کہا کہ یہ چھاپے اور گرفتاریاں اسرائیل کے علاقے میں کنٹرول کھونے کی حالت کو ظاہر کرتی ہیں۔
Israeli attacks on Gaza kill 65, including 14 members of the same family https://t.co/0yQqkmbEhY via @AJEnglish
— Kashif Zuberi (@kashifzzub) September 13, 2025