تل ابیب، (یو این آئی): اسرائیلی فنکاروں اور دانشوروں نے اپنی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ کر دیا۔
غزہ میں ہونے والے ظلم پر اب اسرائیلی فنکار اور دانشور بھی سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فنکاروں اور دانشوروں نے عالمی برادری سے اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
شرکا کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی سے باز رکھے اور غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کو حملے روکنے پر مجبور کیا جائے، اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو بھوک سے مار رہی ہے۔
A group of high-profile Israeli public figures, including academics, artists and public intellectuals, has called for “crippling sanctions” to be imposed by the international community on Israel, amid mounting horror over its starvation of Gaza. https://t.co/t22EfNfRWo
— Kenneth Roth (@KenRoth) July 29, 2025