شیخ جراح کے مکینوں کو بے دخل کرنے کی کوششیں اسرائیل ترک کر دے: اقوام متحدہ

0

نئی دہلی : (یواین آئی)اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے بعد تباہ حال غزہ پٹی کی تعمیر نو کے لئے فکر مند اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این ڈبلیو آر اے) کے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینی گھرانوں کو بے دخل کرنے کی کوششیں ترک کر دے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز شیخ جراح کے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ فلپ نے باور کرایا کہ ان گھرانوں کو اسرائیلی کارروائیوں کے سبب شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شیخ جراح کا معاملہ تمام بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔فلپ کے مطابق لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کرنا یہ تمام بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS