ولادیمیر پوتن نے لاؤروف کے بیان پر معافی مانگی: اسرائیل

0

یروشلم: (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کو نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کو’یہودی خون‘کہنے پر اسرائیل سے معافی مانگ لی ہے۔بی بی سی نے اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ولادیمیر پوتن نے بینیٹ سے فون پر بات چیت کی اور ان سے معذرت کی۔ تاہم روس کی جانب سے معافی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
لاؤروف نے ابتدائی ریمارکس یوکرین کے بارے میں روس کے ’نازی‘کی تصویر کشی کو درست ثابت کرنے کی کوشش کے لیے کیے، اس حقیقت کے باوجود کہ یوکرین کا صدر یہودی ہے۔مسٹر لاؤروف نے اتوار کو ایک اطالوی ٹی وی پر گفتگو کے دوران اس سوال کے جواب میں کہ روس کس طرح یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ وہ یوکرین کو’’ڈی نازی فائی‘ کرنے کے لیے لڑ رہا ہے، جب کہ صدر ولادیمیر زیلینسکی خود یہودی ہیں، نے کہا کہ میں غلط ہو سکتا ہوں، لیکن ہٹلر یہودیوں کا خون بھی تھا۔ (وہ زیلینسکی یہودی ہے) اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ عقلمند یہودی کہتے ہیں کہ یہود مخالف سب سے زیادہ سخت گیر عام طور پر یہودی ہوتے ہیں۔‘‘ان تبصروں سے اسرائیل میں غم و غصہ پھیل گیا اور ملک نے معافی کا مطالبہ کیا۔ بینیٹ نے اس کے فوراً بعد کہا کہ ایسے جھوٹ تاریخ کے سب سے ہولناک جرائم کے لیے یہودیوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔ بینیٹ کے دفتر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے پوتن کی معافی قبول کر لی ہے اور ’یہودی لوگوں اور ہولوکاسٹ کی یاد کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کو واضح کرنے‘پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔روس نے اطلاع دی کہ دونوں لیڈروں نے ہولوکاسٹ پر تبادلہ خیال کیا، لیکن یہ جانکاری نہیں دی کہ کہ ولادیمیر پوتن نے معافی مانگی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS