اسرائیل لبنان پر حملے بند کرے اور لبنان کی زمین سے فوراً نکل جائے: ہاشم

0

بیروت (یو این آئی): اقوام متحدہ کے لئے لبنان کے نمائندے ہادی ہاشم نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان پر حملے کرنا بند کرے اور لبنان کی تاحال مقبوضہ زمینوں سے فوری طور پر نکل جائے۔
ہاشم نے اقوام متحدہ جنرل کمیٹی کی مسئلہ فلسطین پر منعقدہ نشست سے خطاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے فیصلہ نمبر 1701 کی مکمل پابندی کر رہے ہیں۔ لبنان حکومت ا ور وزیر اعظم نجیب میکاتی جنگ کے لبنان کی طرف پھیلاو کو روکنے کے لئے کسی بھی کوشش سے لاپرواہی نہیں کر رہے۔

ہاشم نے کہا ہے کہ لبنانی بھی فلسطینیوں کی طرح اپنی مقبوضہ زمین کے بالشت بھر کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔اسرائیل کو لبنان پر حملے بند کرنے چاہیئں اور ابھی تک قبضے میں رکھی ہوئی لبنانی زمینوں کو فوراً خالی کر دینا چاہیے”۔انہوں نے کہا ہے کہ الماری قصبے کی وادیاں، کفر شیبا کی پہاڑیاں اور شیبا فارم ہاوس لبنان کی زمین ہیں۔ اس معاملے میں تاریخ، حق اور حقیقت سب لبنان کے حق میں ہیں۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی کی کوشش، حماس رہنما اسماعیل ہانیہ مصر میں، سلامتی کونسل میں قرارداد پر ووٹنگ پھر ملتوی

واضح رہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے فیصلہ نمبر 1701 کی رُو سے اسرائیل کا نیلی لائن سے پیچھے ہٹنا اور لبنان کے دریائے لیتانی کے درمیانی علاقے کو غیر مسلح کیا جانا ضروری ہے۔ علاقے میں صرف لبنانی فوج اور اقوام متحدہ کی لبنان عارضی امن فورس کے اسلحے اور عسکری سامان کے موجودگی کی اجازت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS