کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اسرائیل دہشت گرد ہے جو کسی پچھتاوے کے بغیر فلسطینیوں کو دہشت زدہ کہہ رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں ہزاروں شہریوں نے جمعہ کو کوالالمپور کی قومی مسجد اور ملک بھر کی دیگر مساجد میں اسرائیل اور حماس جنگ کی مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں۔
سابق وزرائے اعظم مہاتیر محمد اور محی الدین یاسین سمیت تمام سیاسی تنظیم سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور متعدد غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) نے قومی مسجد میں ہزاروں کی تعداد میں موجود ہجوم سے خطاب کیا۔
زراعت اور فوڈ سیکیورٹی کے وزیر محمد صابو اور ڈپٹی یوتھ اینڈ اسپورٹس منسٹر ایڈم ایڈلی کابینہ کے کئی خدمت گزار وزراء احتجاج میں شامل تھے جنہوں نے نماز جمعہ کے بعد اجتماع میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کےساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، چینی وزیر خارجہ کا بیان
مہاتیر محمد نے کہا کہ حماس کو دہشت گرد کہنے والا اسرائیل خود ایک دہشت گرد ریاست ہے جو برسوں سے فلسطینوں کا خون بہا رہا ہے اور اسے مغرب اور امریکا کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پر مغرب کی خاموشی تشویش ناک ہے۔