بیروت (یو این آئی): اسرائیل کی جانب سے بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، جنوبی لبنان پر کئے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں 10شہری جاں بحق ہوگئے، یہ حملہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران کئے گئے حملوں میں زیادہ خطرناک تھا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے اسرائیلی فوجی کو قتل کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے ایک گاؤں اور شہر نبطیہ پر حملہ کیا گیا۔
اسرائیلی بمباری کے باعث عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے7 افراد شہید ہوگئے۔
سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے والا لڑکا ملبے کے اندر سے زندہ نکال لیا گیا ہے جب کہ گاؤں پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے باعث دو بچوں سمیت ایک خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔
مزید پڑھیں: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اسپتال میں داخل
لبنانی حکومت کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملوں کی وجہ سے تمام حکومتی ادارے، اسکول جامعات کو آج بند رکھا جائے گا۔