کلکتہ:کلکتہ شہر کے مرکزی علاقے میں واقع زیر تعمیر اسلامیہ اسپتال کومغربی بنگال حکومت نےعارضی طور پراپنے کنٹرول میں لے کر کورونا اسپتال میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے خود ہی اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاستی حکومت اسلامیہ اسپتال کو ہاتھ میں لے کر مکمل طور پر کووڈ اسپتال میں منتقل کرے گی- زیر تعمیر دس منزلہ عمارت سنٹرل ایونیو میں واقع ہے۔
اسلامیہ اسپتال کے کارگزار جنرل سیکریٹری ایس حیدر نے کہا کہ منیجنگ کمیٹی نے اسلامیہ اسپتال کو حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورحکومت اپنے ہاتھ میں لے کر عمارت کی تعمیر مکمل کرے گی اور اس کو چند مہینے تک کوویڈ اسپتال کیلئے استعمال کرے گی۔یہ عمارت گزشتہ تین سالوں سے زیر تعمیر ہے۔دس منزل تک ڈھلائی ہوچکی ہے اور کئی فلور بھی مکمل ہے۔
حکومت کے ذرائع کے مطابق یہاں 300بیڈاور 30ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی انجام دے گے۔جب کہ اسپتال کا پارک سرکس یونٹ حسب معمول کام کرے گا۔ذرائع کے مطابق
اگلے دو مہینوں میں تعمیرکا کام مکمل ہوجائے گا اور یہاں آئی سی یو فیکلٹی بھی بنائی جا ئے گی ۔
راجیہ سبھا کے رکن محمد ندیم الحق جنہوں نے گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے دفتر سے رابطہ کرکے یہ تجویز پیش کی تھی۔میڈیا میں جاری بیان
میں کہا گیا ہے کہ اسپتال کی دس منزل عمارت کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب ہے۔کچھ فلور باقی ہے مگر بیشتر حصہ مکمل ہوچکا ہے۔اور اس مہینے کے آخیر
تک اسپتال کی تعمیر کا کام مکمل ہوجائے گا۔
اسپتال کے منیجنگ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ایس حیدر نے کہا کہ حکومت مغربی بنگال کے ہاتھ میں چلے جانے کی وجہ سے جلد سے جلد تعمیری کام مکمل
ہوجائے گا اور یہ ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس کے بدلے حکومت چند مہینے کوویڈ اسپتال کے طور پراستعمال کرے گی اور بعد میں ہمارے ہاتھ میں آجائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مغربی بنگال اردو اکیڈمی کی شمالی دیناج پور کے اسلام پور کی عمارت کو کووڈ اسپتال کے طور پر دیدیا گیا ہے۔
اسلامیہ اسپتال کو حکومت بنگال کووڈ اسپتال کے طور پر استعمال کرے گی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS