نئی دہلی: ہفتہ کی صبح دہلی پولیس کو اس وقت بڑی کامیابی ملی جب اس نے نئی دہلی کے دھولاکنواں سے داعش کے ایک مبینہ شدت پسند کو گرفتار کیا۔
دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے مقابلہ کے بعد اس مبینہ شدت پسند گرد کو گرفتار کیا ۔ اس کے پاس سے آئی ای ڈی بھی برآمد ہوئی ہے۔
اسپیشل برانچ کے ڈپٹی کمشنر پرمود سنگھ کشواہا نے بتایا کہ اس دہشت گرد کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ یہ انکاؤنٹر دھولاکنواں سے قرول باغ کے درمیان رج روڈ پرہوا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS