عشرت جہاں کو ہائی کورٹ سے جھٹکا، جانچ مدت بڑھانے کو چیلنج دینے والی عرضی خارج

0

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی فسادات میں ملزم کانگریس کی سابق کونسلرعشرت جہاں کوجمعہ کے روز دہلی ہائی کورٹ سے اس وقت جٹھکا لگاجب عدالت نے ان کے خلاف عدالت زیریں کی جانچ مدت بڑھانے کو چیلنج دینے والی عرضی خارج کردی۔
عشر جہاں نے ہائی کورٹ میں نچلی عدالت کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔نچلی عدالت نے دہلی پولیس کو دہلی فسادات معاملے کی جانچ کے لئے 60 دنوں کے توسیع کی اجازت دی تھی۔
کانگریس کی سابق کونسلرامریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی 25، 26 فروری کے ہندوستان دورے کے دوران دہلی میں فسادات بڑھکانے کی ملزم ہیں۔ عشرت جگت
پوری علاقے کی سابق میونسپل کونسلر ہیں اور پولیس کے مطابق ان پرخریجی میں تشدد پھیلانے کا الزام ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS