واشنگٹن: امریکہ نے عراق میں اپنے فوجیوں کی مدد کرنے والے عراقی باشندوں سے متعلق امیگریشن پروگرام کو معطل کردیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ڈینئل اسمتھ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "امریکہ نے 22 جنوری سے امریکہ میں مقیم عراقیوں کے امیگریشن پروگرام کو 90 دنوں کے لئے معطل کردیا ہے"۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ عراق کو درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS