عراق: شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 50 افراد جاں بحق

0

بغداد،(یو این آئی): عراق کے ایک شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعے میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ عراق کے شہر کوت (کوٹ) میں پیش آیا جہاں ایک 5 منزلہ شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراقی صوبے واسط کےگورنر کا کہنا ہے کہ شہر کے ایک بڑے شاپنگ سینٹر میں بدھ کی رات آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

مقامی حکام نے بتایا کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم اگلے 48 گھنٹوں میں اس بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS