ایرانی کپ میں عمران ملک کی تباہ کن گیند بازی

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : عمران ملک نے ایک بار پھر دھوم مچا دیا ہے۔ انہوں نے تین سال بعد شروع ہونے والے ایرانی کپ میں ریسٹ آف انڈیا کی نمائندگی کرتے ہوئے حریف بلے بازوں
پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔ گزشتہ برس کی رنجی چمپئن سوراشٹر کے خلاف میچ میں ریسٹ آف انڈیا کے گیند بازوں نے دھماکہ دار بالنگ کرتے ہوئے حریف بلے
بازوں پر خوف بن کر چھاگئے۔ مکیش چودھری، عمران ملک اور کلدیپ سین کی شاندار گیند بازی کے ساتھ حریف بلے باز دم توڑ گئے اور صرف 24.5اوور
میں سوراشٹر کی پوری ٹیم پہلے سیشن میں ہی 98رن پر ڈھیر ہوگئی۔ آئی پی ایل کے ان اسٹار گیند بازوں کے سامنے چیتشور پجارا جیسے تجربہ کار بلے باز
کا بھی فلاپ شو دیکھنے کو ملا۔
سن رائزرس حیدرآباد سے ٹیم انڈیا میں جگہ بنانے والے عمران ملک نے اس اننگز میں 5.5 اوور پھینکے اور 1 میڈن کے ساتھ 25 رن پر تین وکٹ لئے۔ مکیش
کمار بہترین بولر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 4 میڈنز کے ساتھ 23 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ آئی پی ایل 2022 میں راجستھان
رائلز کے لیے ڈیبیو کر کے سرخیوں میں آنے والے کلدیپ سین نے بھی تین وکٹ لیے۔ لیکن اس سب کے درمیان عمران ملک کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ہونے لگیں جس میں وہ خطرناک انداز میں باو¿لنگ کرتے نظر آئے۔
عمران ملک نے اس میچ میں ارپت واسواڈا اور سوراشٹرا کے کپتان جے دیو انادکٹ کو کلین بولڈ کیا۔ عمران کی یارکر اور سوئنگ گیندوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر
خوب وائرل ہونے لگیں۔ اس سے قبل عمران کو دلیپ ٹرافی میں بھی وکٹیں لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا لیکن وہ کچھ خاص کارگر ثابت نہیں ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی
جسپریت بمراہ کے زخمی ہونے کے بعد مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ انہیں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا جائے۔ ساتھ
ہی یہ اطلاعات بھی ہیں کہ وہ ٹیم کے ساتھ ریزرو یا نیٹ باو¿لر کے طور پر آسٹریلیا ضرور جائیں گے۔
ہندوستانی بلے باز چیتشور پجارا نے حال ہی میں کاو¿نٹی اور پھر رائل لندن کپ میں شاندار بلے بازی کی تھی۔ لیکن یہاں وہ ایرانی کپ میں فلاپ رہے۔ اس اننگز
میں وہ 4 گیندوں پر صرف 1 رن بنا سکے۔ کلدیپ سین نے انہیں کپتان ہنوما وہاری کے ہاتھوں کیچ کروا کر پویلین واپس بھیج دیا۔ سوراشٹرا کی جانب سے
دھرمیندر سنگھ جڈیجہ نے سب سے زیادہ 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر کو بھی نہ چھو سکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS