ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی میں بھی کرونا وائرس ’ كووڈ 19‘ کی تشخیص ہوئی ہے۔
ایران کی ایک ایجنسی نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ ایجنسی کے مطابق لاریجانی کورونا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے گئے ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں منتقل کر دیا اور ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے ۔ ایران میں جمعرات کو کرونا وائرس کے 2875 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی کرونا متاثرین کی تعداد 50486 ہو گئی
ہے۔ صحت اور طبی تعلیم کی وزارت کے اطلاعات عامہ اور انفارمیشن سینٹر کے سربراہ كنوش جهانپور نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 124 افراد کی موت ہوئی ہے اور اس طرح ملک میں اب تک اس مہلک وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3160 ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ملک میں 16711 کرونا متاثرین صحت یاب ہوئے ہیں، جبکہ 3956 افراد کی حالت نازک ہے ۔
ایران پارلیمنٹ کے اسپیکر کورونا وائرس سے متاثر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS