ایران کااسرائیل فلسطین جنگ کے معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب

0

تہران: ایران نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے تاکہ غزہ کی صورتحال کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے تحریری بیان کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے فون پر فلسطین کی صورتحال پر بات کی۔

او آئی سی سے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے وزرائے خارجہ کی سطح پر غیر معمولی اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عبداللہیان نے کہا کہ ان کا ملک اس اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے حملوں کی بھی مذمت کی اور اس مسئلے پر اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھییں: آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی ضرورت ہے، حالیہ تنازع امریکہ کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے: روسی صدر

طحہٰ نے غیر معمولی اجلاس کی تجویز کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ رکن ممالک کو اس مسئلے سے آگاہ کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS