راجستھان نےآئی پی ایل کا سب سے بڑا ہدف عبور کیا،پنجاب کو 4وکٹ سے ہرایا

0

ابوظہبی (ایجنسیاں)آئی پی ایل کے 13 ویں سیز کے 9ویں میچ میں راجستھان رائلس نے کنگس الیون پنجاب کو 4 وکٹ سے ہرا دیا۔ ٹاس ہار کر بلے بازی کرتے ہوئے پنجاب نے 224 رن کا ہدف دیا تھا، جسے راجستھان نے 3 بال باقی  رہتے 4 وکٹ سے جیت لیا۔ جیت کے ہیرو سنجو سیمسن اور راہل تیوتیا رہے۔ سنجو سیمسن نے 42 گیندوں پر 85 رن کی اننگ کھیلی اور مین آف دی میچ رہے، وہیں تیوتیا نے 31 گیندوں پر 53 رن بنائے۔ راجستھان نے اس میچ کے لئے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی تھیں۔ کپتان اسمتھ نے یشسوی جیسوال اور ملر کو پلے اننگ الیون سے باہر کردیا تھا۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ جوس بٹلر اور انکت راجپوت کو ٹیم میں جگہ دی تھی۔ بٹلر کا سیز میں یہ پہلا میچ تھا۔ پنجاب نے ٹیم میں ایک بھی تبدیلی نہیں کی تھی۔ پنجاب میں نکولس پورن، گلین میکسویل، جمی نشم اور شیلڈن کاٹریل غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔ ٹیم میں کرس گیل کو موقع نہیں مل پایا ہے۔اس سے قبل سلامی بلے باز مینک اگروال(106) کی پہلی آئی پی ایل سنچری اور ان کے کپتان لوکیش راہل (69) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 183رن کی بڑی شراکت کی مدد سے کنگس الیون پنجاب نے راجستھان رائلس کے خلاف اتوار کو 20اوور میں دو وکٹ پر 223رن کا بڑا اسکور بنایا۔مینک نے آئی پی ایل میں اپنی پہلی سنچری بنائی انہوں نے 50گیندوں میں بنائے گئے 106رن میں دس چوکے اور سات چھکے لگائے ۔ انہوں نے 45گیندوں میں سنچری مکمل کی اور آئی پی ایل میں دوسری سب سے تیز سنچری بنائی۔ مینک نے اپنی نصف سنچر 26گیندوں میں مکمل کی اور اگلے پچاس رن صرف 19 گیندوں میں بنا ڈالے ۔راہل نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے 54گیندوں پر 69رن میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ مینک اور راہل نے پہلے وکٹ کے لئے 163اوور میں 183رن کی بڑی شراکت کی۔ گلین میکسویل نے ناٹ آوٹ 13اور نکولن پورن نے ناٹ آوٹ 25رن بناکر پنجاب کو 223تک پہنچایا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS