کورونا ٹیسٹ کے بعد ہی کھلاڑی آئی پی ایل کھیل سکیں گے

0

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 19 ستمبر سے 10 نومبر تک ہونے والے آئی پی ایل کے 13 ویں سیشن میں کھلاڑیوں اور عملے کوسخت جانچ کے عمل سے گزرنا ہوگا جنہیں یو اے ای میں مشق شروع کرنے سے قبل کم از کم چار ٹیسٹ پاس کرنے ہونگے اور ایک ہفتہ کورنٹائن ہونا ہوگا۔

آئی پی ایل نے جانچ اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے عمل کا ڈرافٹ دستاویز فرنچائزی ٹیموں کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔
ایس او پی میں بتایا گیا ہے کہ 53 دن کے اس ٹورنامینٹ کے دوران سفر، قیام اور ٹریننگ کے لئے کیا کرنا ہوگا اور کیانہیں کرناہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS