دہلی کیپٹلز کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ٹیم کو کم از کم آسان مواقع کا فائدہ اٹھانے اور چھوٹی غلطیوں کو سدھارنے کی ضرورت ہے۔
بنگلور کی ٹیم پیر کو دہلی کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بری طرح ناکام رہی اور وہ مقررہ 20 اوورز میں 137 رن ہی بنا سکی۔ وراٹ نے بنگلور کی طرف سے سب سے زیادہ 43 رن بنائے لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے بچا نہیں سکے۔وراٹ نے میچ کے بعد کہا کہ دہلی کی پہلے چھ اوورز میں عمدہ شروعات رہی اور اگلے آٹھ اوور تک ہم نے میچ کو کنٹرول میں رکھا لیکن میچ کا آخری مرحلہ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا ۔ میچ کے دوران ہمیں اہم کیچوں کو پکڑنا ہوگا اور مواقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ ایسا نہیں ہے کہ ہم آدھے ادھورے مواقع کو چھوڑ نا ہے لیکن ہم انتہائی آسان کیچ چھوڑ رہے ہیں جس سے ٹیم کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخری اوورز کی بولنگ اور بیٹنگ میں بہتری آسکتی ہے۔ ہماری کارکردگی اچھی نہیں تھی اور ہم نئی گیند کے ساتھ بہت جارحانہ انداز میں کھیل رہے تھے جبکہ شکھر دھون اور پرتھوی شا نے دہلی کے لئے عمدہ آغاز کیا۔ ہم چھ اوور کے بعد میچ میں واپس آئے تھے لیکن مارکس اسٹوئنس کے کیچ چھوڑنا بہت بھاری پڑگیا جس نے میچ ہم سے دور کردیا۔
وراٹ نے کہا کہ کرس مورس اس میچ میں کھیلنے کے مجاز تھے لیکن احتیاط کے طور پر ہم نے انہیں الیون میں شامل نہیں کیا۔ ہمارے اگلے میچ میں چار دن باقی ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ وہ جلد ہی کھیلنے کے لئے پوری طرح فٹ ہوجائیں گے اور ایک بار جب وہ ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں گے تو ٹیم متوازن ہوجائے گی۔ اچھی بات یہ ہے کہ ہم نے پانچ میں سے تین میچ جیتے ہیں اورجن دو میچوں میں ہم نے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس میں ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میرے خیال میں ہمیں چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی آئی پی ایل 13 میں اپنی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ سے بھی نالاں ہیں۔ پیر کی رات دہلی نے آر سی بی کو 59 رنز سے شکست دی۔ کوہلی نے میچ کے بعد کہا کہ اس کے علاوہ ہماری شکست کی وجہ خراب فیلڈنگ اور خراب کیچنگ ہے۔ کرکٹ کی اس سطح میں آپ کو پیشہ ورانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔دہلی کی شکست کے بعد کوہلی مایوس اور پریشان نظر آئے۔ آئی پی ایل میں 59 رنز کے شکست کو ایک بڑی شکست کہا جاسکتا ہے۔ وراٹ نے کہا کہ ہمیں میچ میں بہت سے مواقع ملے۔ ان سے میچ کا رخ تبدیل ہوسکتا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ کچھ انتہائی آسان کیچ تھے لیکن ہم نے یہ کیچ بھی ڈراپ کر دیئے۔ ظاہر ہے کہ اس کے بعد جیتنا مشکل ہے۔
مواقع کا فائدہ اٹھانے اورغلطیوں کو دور کرنے کی ضرورت : وراٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS