ممبئی (یو این آئی) آئی پی ایل کا 2022 سیزن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔ کرِک بَز کے مطابق، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جمعرات کو منعقدہ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل (جی سی) میٹنگ میں ٹورنامنٹ کے میزبان براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس کے مطالبات کو تسلیم کر لیا اور آئی پی ایل 2022 سیزن کو 26 مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ اسٹار اسپورٹس نے بی سی سی آئی سے 26 مارچ بروز ہفتہ کو ٹورنامنٹ شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس کے پیچھے اسٹار اسپورٹس نے ڈبل ہیڈر مقابلوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کرنے کی دلیل دی تھی۔ کرِک بَز کی رپورٹ کے مطابق ورچولی منعقدہ ایک مصروف میٹنگ میں آئی پی ایل گورننگ کونسل نے بھی آئی پی ایل 2022 مہاراشٹر میں منعقد کرنے کی تصدیق کی ہے جس میں 55 میچ ممبئی اور 15 میچ پونے میں کھیلے جائیں گے ۔ لیگ مرحلے کے لیے چار اسٹیڈیم کی نشاندہی کی گئی ہے ، جس میں 20 میچ وانکھیڑے ، 15 بریبورن اسٹیڈیم، 20 ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم اور آخر میں گہونجے میں مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے ) گراؤنڈ میں 15 میچوں کا انعقاد ہوگا۔ آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے یہ بھی تصدیق کی کہ آئی پی ایل 2021 کے یو اے ای لیگ کے علاوہ، ٹورنامنٹ پچھلے چند ایڈیشن کی طرح خالی اسٹینڈس میں نہیں کھیلا جائے گا۔ پٹیل نے کرک بز کو بتایا،‘آئی پی ایل کا 2022 سیزن 26 مارچ سے شروع ہوگا۔ مکمل شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ ہم ناظرین کو بھی اجازت دیں گے ، لیکن مہاراشٹر کی حکومت کی پالیسی کے مطابق۔ یہ اسٹیڈیم کی گنجائش کا 25 یا 50 فیصد ہوگا اس کا فیصلہ حکومت کی ہدایات پر کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب بی سی سی آئی نے واضح طور پر کہا ہے کہ آئی پی ایل بیرون ملک نہیں جائے گا۔
آئی پی ایل 2022 کا آغاز26مارچ سے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS