محمد شامی کے نام انوکھا ریکارڈ

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) گجرات ٹائٹنز کے فاسٹ باؤلر محمد شامی نے موجودہ آئی پی ایل (آئی پی ایل 2022) سیزن میں ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ شامی آئی پی ایل کی 15 سالہ تاریخ میں پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک سیزن میں تمام میچ کھیلے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں ایک بھی میچ میں بیٹنگ نہیں کرنی پڑی۔ گجرات کی ٹیم نے فائنل میں راجستھان رائلز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ گجرات فرنچائز کا ڈیبیو سیزن تھا۔ ہاردک پانڈیا کی ٹیم نے ڈیبیو سیزن میں ہی قلعہ فتح کر کے بڑی ٹیموں کی بولتی بند کر دی۔محمد شامی کو گجرات نے میگا نیلامی کے دوران ٹیم کے ساتھ 6.25 کروڑ روپے خرچ کر کے شامل کیا تھا۔ اس سیزن میں بھی ان کی کارکردگی شاندار رہی۔ ہاردک کی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے انہوں نے 16 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس سیزن میں شامی نے پہلے ہی میچ میں اپنا اسپیل شروع کرتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے اپنے آخری میچ کی آخری گیند پر ایک وکٹ بھی حاصل کی۔اس سیزن میں گجرات ٹائٹنز فرنچائز کا ریکارڈ اتنا اچھا تھا کہ شامی کو بلے بازی کے لیے آنے کی بھی ضرورت نہیں پڑی۔ حالانکہ گجرات نے ایک میچ میں نو وکٹ گنوا دیے اور نمبر گیارہ محمد شامی کو بیٹنگ کے لیے آنا پڑا لیکن وکٹ 19ویں اوور کی آخری گیند پر گر گئی۔ ایسے میں گجرات کی اننگز اپنے اختتام کو پہنچی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS