دبئی(ایجنسیاں)
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں سیزن کا 7 واں میچ تین بار کی چمپئن چنئی سپر کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان کھیلا گیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دہلی کیپٹلز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 175 رن بنائے ، اوپنر پرتھوی شا نے سب سے زیادہ 64 رن بنائے اور مین آف دی میچ رہے۔ کیگیسو رباڈا نے 4اوور میں 26رن دے کر 3وکٹ حاصل کیے اور میچ کو اپنی جھولی میں ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ دہلی کیپٹلز کے 175رن کے مقابلے چنئی سپرکینگز کی ٹیم 131رن ہی 20اوور میں بنا سکی۔ڈوپلیسس نے کچھ اپنی ٹیم کے دوسرے بلے بازوں کے مقابلے بہتر رن بنائے۔ انہوں نے 35بال پر 43رن بنائے اس کے علاوہ دوسرے بلے بازوں نے دہلی کیپٹلز کے بالروں نے بہترین بالنگ کرتے ہوئے کسی بھی بلے باز کو پچ پر زیادہ دیر ٹکنے کا موقع نہیں دیا اور ٹیم ایک کے بعد ایک کرکے آئوٹ ہوتی رہی۔
دہلی کیپٹلز نے چنئی سپر کنگز کو 44 رنوں سے ہرایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS