کولکاتا نے حیدرآباد کو 7وکٹوں سے ہرایا

0

ابوظہبی (ایجنسیاں): سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف آئی پی ایل
میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹورنامنٹ میں حیدرآباد اور کولکاتا اپنے پہلے میچ ہار چکے تھے  اور دونوں ٹیموں
کی نظر پہلی جیت حاصل کرنے پر تھی ۔ حیدرآباد نے اس میچ میں چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہوئے مشل مارش کی جگہ
محمدنبی، وجے شنکر کی جگہ ردھمان ساہا اور سندیپ شرما کی جگہ خلیل احمد کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔کولکاتا  نے بھی اس میچ میں دو
تبدیلیاں کی تھیں۔ اس میچ میں سندیپ واریئر اور نکھیل کی جگہ کملیش ناگرکوٹی اور ورون سی وی کو ٹیم میں شامل کیا تھا ۔ حیدر آباد
نے کولکاتا کو جیت کے لیے 143 رنوں کا ہدف دیا تھا جسے دنیش کارتک کی کپتانی والی ٹیم نے 18 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔
کولکاتا کی جانب سے شبھمن گل نے ناٹ آؤٹ 70 رن بنائے اور مین آف دی میچ قرار دیے گئے  اور ایان مورگن نے ناٹ آؤٹ 42
رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ حیدر آباد کی جانب سے کوئی بھی گیندباز خاص کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ راشد خان نے 4 اوور میں 5
رن دے کر ایک وکٹ لیا اور ایک ایک وکٹ نٹراجن و خلیل احمد کو حاصل ہوا۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری کے کے آر کی شروعات بہتر
نہیں رہی۔ سنیل نارائن کو خلیل احمد نے صفر پر آئوٹ کر دیا۔ نتیش رانا نے اننگ کو کچھ دیر سنبھالے رکھا لیکن 26رن بنا کر وہ بھی
نٹراجن کی بال پرآئوٹ ہوگئے۔ اپنی اننگ کے دوران انہوں نے 6چوکے لگائے اس کے علاوہ کپتان دنیش کارتک بھی بغیر کھاتا کھولے
راشد خان کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور اس کے بعد ایان  مورگن(42 رن )اور شبھمن گل (70رن)نے اننگ کو سنبھالتے
ہوئے کے کے آر کو میچ جیتا دیا۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS