تجربہ کار کین ولیمس کی ناٹ آؤٹ 50 رن کی شاندار نصف سنچری اننگز اور آل راؤنڈر جیسن ہولڈر (25 رن پر 3وکٹ اور ناٹ آؤٹ 24) کی شاندار مظاہرہ کی بدولت سنرائزرس حیدرآباد نے بنگلورو کو 6 وکٹ سے ہراکر کوالیفائرII- میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ 8نومبر کو دہلی سے ہوگا۔حیدرآباد نے بنگلورو کو 20 اووروں میں 7 وکٹ پر131 رن کے اسکور پر روکا اور کچھ نازک لمحات سے گذرتے ہوئے 19.4 اوور میں 4وکٹ پر 132 رن بناکر دلچسپ جیت حاصل کرلی۔ اس شکست کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی کی بنگلورو ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی اور وراٹ کا مسلسل آٹھویں سال اپنی کپتانی میں خطاب سے ہاتھ خالی رہ گیا۔ حیدرآباد کا آٹھ نومبر کو ابوظبی میں ہی ہونے والے دوسرے کوالیفائر میں دہلی کیپیٹلس کے ساتھ مقابلہ ہوگا اور اس مقابلے کی فاتح ٹیم دس نومبر کو فائنل میں گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس سے مقابلہ کریں گے ۔
اس سے قبل وارنر نے اس آئی پی ایل میں 11 ویں مرتبہ ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ہولڈر نے اپنے کپتان کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی اور دیودت پیڈیکل کو 15 رن کے اسکور تک پویلین بھیج کر بنگلور کو آغاز سے ہی بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ اے بی ڈویلیرس نے یکطرفہ جدوجہد کرتے ہوئے 43 گیندوں میں پانچ چوکے کی مدد سے سب سے زیادہ 56 رن بنائے اور 18 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے ۔آرون فنچ نے 30 گیندوں پر 31 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔فنچ اور ڈویلیرس نے تیسرے وکٹ کے لیے 41 رن کی شراکت داری کی۔بنگلور کی اننگ میں یہی سب سے بڑی شراکت داری تھی۔ وراٹ7گیندوں میں6 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ پیڈیکل (1) رن اور پھر معین علی خان کھاتہ کھولے بغیر فری ہٹ پر رن آوٹ ہوگئے۔شیوم دوبے(8) رن ، واشنگٹن سندر(5) رن بنائے ۔ڈویلیرس نے 16 ویں اوورکی آخری گیند پر چوکا لگاکر اس سیزن کی اپنی پانچویں اور آئی پی ایل کی 38ویں نصف سنچری مکمل کی اورنٹراجن کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ نودیپ سینی (9*)ارن محمد سراج (10*) رن بناکر بنگلور کو 131 رن تک پہنچایا۔ ہولڈر 25 رن پر تین وکٹ، نٹراجن نے 33 پر دو اور ندیم نے 30 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔
حیدرآباد فتحیاب، بنگلور کا آئی پی ایل 13- کاسفر ختم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS