پی چدمبرم نے سپیرم کورٹ میں ضمانت عرضی داخل کی

0

نئی دہلی:آئی این ایکس میڈیا معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم سپریم کورٹ پہنچے۔ انہوں نے سپیرم کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی ہے اور دلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور وکیل کپل  سبل نے اس معاملے میں جلد سماعت کی اپیل کی ہے۔ کپل سبل نے کہاہے کہ پی چدمبرم گزشتہ 90 دنوں سے جیل میں ہیں۔اور سپریم کورٹ جلد سنوائی کو تیار ہے۔
چیف جسٹس بوبڑے نے کہاہے کہ اس معاملے میں منگل یا بدھ کے روز سنوائی کریں گے۔پی چدمبرم نے عرضی میں کہاہے کہ دلی ہائی کورٹ کا ضمانت عرضی خارج کرنے کا فیصلہ غلط ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS