بھوپال: (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے شاہ پورہ تھانہ علاقہ میں کانگریس کے ایم ایل اے اور سابق وزیر امنگ سنگھار کی رہائش گاہ پر ہریانہ کی رہنے والی ایک خاتون کی خودکشی کا معاملہ الجھتا ہی جارہا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں سابق وزیر سے پوچھ گچھ کرنے سے انکار نہیں کیا ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیش بھدوریا نے آج بتایا کہ پولیس کل ہونے والے اس واقعے کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ خودکشی نوٹ وغیرہ کے سلسلے میں بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ اس واقعے کے سلسلے میں متعلقہ لوگوں کے بیانات لینے کا عمل بھی جاری ہے۔
دوسری جانب شاہ پورہ پولیس اسٹیشن نے بتایا کہ سونا بھاردواج نامی ایک 39 سالہ خاتون نے گذشتہ روز شاہ پورہ کالونی میں سابق وزیر امنگ سنگھار کی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی تھی۔ خاتون کا تعلق ہریانہ کے انبالہ سے ہے اور وہ گذشتہ کچھ دنوں سے یہاں سابق وزیر کی رہائش گاہ پر مقیم تھی۔ کل اس نے گھر میں لٹک کر خودکشی کرلی۔ جائے وقوع سے ایک خط ملا ۔ اس خط کے سلسلے میں بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگر اس ضمن میں ضرورت محسوس ہوئی تو سابق وزیر کے بیانات بھی لئے جائیں گے۔
سابق وزیر کی رہائش گاہ پرخاتون کے خودکشی معاملہ کی تفتیش
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS