واٹس ایپ کانیا پرائیویسی فیچر متعارف، جانیں اس کے کمالات

0

واشنگٹن (ایجنسی):عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا پرائیویسی فیچر متعارف کروادیا ہے۔واٹس ایپ کے نئے فیچر کے تحت صارفین کانٹیکٹ لسٹ میں موجود مخصوص کانٹیکٹس کے لیے پرائیویسی سیٹنگ کو غیر فعال کرسکتے ہیں۔
ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر حال ہی میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے نئے فیچر اپ ڈیٹ سے متعلق صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے۔صارفین کو بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارف کو واٹس ایپ کے سیٹنگ آپشن میں جاکر اکاؤنٹ پر کلک کرنا ہوگا۔اکاؤنٹ پر کلک کرنے کے بعد پرائیویسی میں جاکر صارف کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ نظر آئے گی۔یہ اپ ڈیٹ Nobody یا everyone آپشن کے علاوہ ’My contacts except’کی اپ ڈیٹ کی صورت کے موجود ہے جس کے تحت صارفین اب فہرست بناکر چند خاص کانٹیکٹس کو اپنی پرائیویسی کے حساب سے بلاک یا ان بلاک کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ویب بیٹا انفو کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں آگاہ کیا گیا تھا کہ واٹس ایپ اینڈرائیڈ اپ ڈیٹ کے طور پر ’My contacts except‘کے نام سے ایک نئے فیچر پر کام کررہا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS