دہلی: عصمت ریزی اور اغوا کے ملزم نتیا نند کے خلاف گجرات پولیس کی اپیل پر بدھ کے روز انٹر پول نے نوٹس جاری کیا ہے۔ الزامات لگنے کے بعد نتیا نند ہندوستان چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ نتیا نند کو تلاش کرنے، اس کی شناخت کرنے اور اس سے وابستہ جانکاری حاصل کرنے کے لیے گجرات پولیس کی اپیل پر بلیو کارنر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک سے فرار ہونے کے بعد نتیا نند کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ اسے کوئی بھی نہیں چھو سکتا ہے اور نہ کوئی عدالت اس پر مقدمہ چلا سکتی ہے۔ ویڈیو میں وہ خود کو پرمیشور اور شیو قرار دے رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS