نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) سے دنیا بھر میں اب تک 63.78 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3.80 لاکھ سے
زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 63،78،239 افراد متاثر ہوئے ہیں اور
3،80،250 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں اب بھی پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی
اموات کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 8909 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب تک کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد
2،07،615 ہو گئی ہے۔ وہیں اس دوران 217 افراد کے ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5،815 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے
1،01،497 ایکٹیو معاملے ہیں، جبکہ 1،00303 افراد اس وبا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 18،31،806 لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 1،06،180 اموات ہو چکی ہیں۔ برازیل میں
اب تک 5،55،383 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 31،199 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
روس میں بھی كووڈ -19 کے کیسز بڑھتے ہی جارہے ہیں اور یہاں اس وبا سے اب تک 4،23،186 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 5،031 لوگوں نے جان گنوائی ہے۔
برطانیہ میں بھی اس انفیکشن کی وجہ سے حالات مسلسل بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 2،79،392 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 39،452 اموات ہو
چکی ہیں۔
یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے۔ یہاں اب تک اس وبا سے 33،530 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 2،33،515 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے
ہیں۔ اسپین میں اب تک 2،39،932 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،127 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے مرکز چین میں اب تک 84،161 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 اموات ہوئی ہیں۔ یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیوا
وائرس کی وجہ سے صورت حال کافی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 1،88،450 لوگ اس وباسے متاثر ہوئے ہیں اور 28،943 لوگوں کی موت ہو چکی ہیں۔ جرمنی
میں کورونا وائرس سے 1،83،879 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8،563 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک 1،65،555 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4،585 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں
1،57،562 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7،942 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔
میکسیکو میں 10637، بیلجیم میں 9505، کینیڈا میں 7477، ہالینڈ میں 5986، پیرو میں 4634، سویڈن میں 4468، ایکواڈور میں 3438، سوئٹزرلینڈ میں
1920، آئر لینڈ میں 1658 اور پرتگال میں 1436 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اس کےعلاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 76،398 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1621 لوگوں کی موت ہو چکی ہیں۔
دنیا میں کوروناوائرس سے 63.78 لاکھ افراد متاثر، 3.80 لاکھ ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS