یمن کے حملے میں 20 سے زائد حوثی ہلاک

    0

    صنعا: یمن میں فوج نے صوبہ صنعا کے ضلع نهم میں بروز منگل کو ایک پہاڑی سلسلہ سے حوثی باغیوں کو نکال باہر کیا۔ اس مہم کے دوران 20 سے زائد باغیوں کی ہلاکت کی خبریں ہیں۔ یمنی آرمڈ فورس کے میڈیا سینٹر کے ٹوئٹر پیج پر جاری بیان میں کہا گیا ہے۔
    ’فوج کے جوانوں نے دارالحکومت صنعا کے نهم میدان جنگ میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے قبضے سے ایک پہاڑی سلسلہ کو آزاد کرالیا ہے۔ اس دوران جد و جہد میں بہت سے لوگ مارے گئے، یا زخمی ہو گئے‘۔ یمن کی فوج نے گزشتہ روز ایک فوجی کیمپ پر ایک بڑے میزائل حملہ کے کچھ دنوں بعد یہ مہم چلائی ہے۔ میزائل حملہ میں کم از کم 79 فوجی ہلاک  اور 81 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ یمن نے اس حملہ کا الزام حوثی باغیوں پر لگایا تھا۔ قابل غور ہے کہ یمن 4 سال سے زیادہ عرصہ سے سرکاری سیکورٹی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان مسلح تصادم میں الجھا ہوا ہے۔ سعودی قیادت والا اتحاد مارچ 2015 سے باغیوں کے خلاف یہاں فضائی حملہ کر رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS