یوکرین کے صدر کے امریکی دورے کے سلسلے میں بے یقینی برقرار

    0

    کیو: یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی ملک میں ہونے والے مقامی انتخابات سے پہلے ہی امریکہ کا دورہ کرسکتے ہیں۔ یوکرین میں 25 اکتوبر کو مقامی انتخابات مجوزہ ہیں۔ 
    امریکہ میں یوکرین کے سفیر وولوڈی میر ییلینچکو نے یہاں اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی وبا کورونا وائرس  (کووڈ 19) کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے لاک ڈاؤن نافذ ہے، اس لئے صدر کے اس دورے کے سلسلے میں بے یقینی بنی ہوئی ہے۔ ییلنچکی نے کہا،’میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہم 100 فیصد پُر یقین ہیں کہ یہ دورہ الیکشن سے پہلے ہوگا۔ خصوصی طور پر تب جبکہ کورونا وائرس  کے خطرے کی وجہ سے باقاعدہ پروگرام میں تبدیلی کا امکان ہے۔ 
    امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائن اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی اے ایس ای)کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق یوکرین میں کورونا وائرس کےاب تک 16023 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے 425 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS