دوبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا (کووڈ۔19) کے 388 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 43752 ہوگئی ہے۔
یو اے ای کی صحت اور بیماریوں پر کنٹرول کی وزارت نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ نئے معاملات میں بیرونی ممالک سے آئے لوگ شامل ہیں۔ ان سبھی کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔
اس دوران کورونا سے متاثر 704 مریضوں کو مکمل طور پر صحت مند ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ وزارت کے مطابق ملک میں اب تک 30241 افراد پوری طرح اس انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔
اس دوران کووڈ۔ 19 سے تین لوگوں کی موت ہونے سے ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 298 ہوگئی ہے۔ یو اے ای پہلا ایسا خیلی ملک ہے جہاں کورونا کے معاملے سامنے آئے تھے۔
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 388نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 43752 ہوئی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS