ترکی میں کورونا کے 1592 نئے معاملات، کل متاثرین تعداد 179831

    0

    انقرہ: ترکی میں کورونا وائرس کے 1592 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اس سے متاثر مریضوں کی تعداد 179831 ہوگئی ہے۔ وزیر صحت فرحتین کوکا نے اس کی اطلاع دی۔ 
    وزیر نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ایک دن میں 18 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جس سے مہلوکین کی تعداد 4825 ہوگئی ہے۔ ان کے مطابق ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42032 ٹیسٹ کئے گئے اور اب تک یہاں 2674203 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ کوکا نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 947 مریض صحت مند ہونے کے ساتھ ہی کل 152364 مریض اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی میں کورونا کا پہلا معاملہ 11 مارچ کو سامنے آیا تھا۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS