چین کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کا متبادل موجود: ٹرمپ

    0

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاس چین کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر منقطع کرنے کا متبادل موجود ہے۔ ٹرمپ نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرکے یہ بات کہی۔ 
    اس سے ایک دن قبل امریکہ کے تجارتی نمائندہ رابرٹ لائٹ ہائزر نے کہا تھا کہ دونوں مماک کی معیشتوں کو ایک ساتھ کم کرنا ممکن نہیں ہے۔
     ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا ’’نمائندے رابرٹ لائٹ ہائزر کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ شاید میں نے ہی اپنے بیان کو واضح نہیں کیا، لیکن امریکہ کے پاس مختلف حالات کے تحت یقینی طور پر چین کے ساتھ پوری طرح تعلقات ختم کرنے کا حکمت عملی کا متبادل موجود ہے‘‘۔
     لائٹ ہائزر نے بدھ کو امریکی کانگریس میں کہا تھا کہ دونوں ممالک کی معیشتوں کو ایک ساتھ کم نہیں کیا جاسکتا۔
     اس سے قبل امریکی کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ چین کے اعلی سیاستداں نے امریکہ اور چین کے مابین تجارتی سمجھوتے کے پہلے مرحلے کے تحت بیجنگ کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی عہد بستگی ظاہر کی ہے 

    امریکہ صدر نے بدھ کے روز چین پر ویگر مسلمانوں کو اذیتیں دینے کا الزام لگاتے ہوئے اس پر پابندی لگانے والے ایک قانون پر دستخط کئے تھے۔ چین نے اس کے بعد امریکہ کو جوابی کارروائی کی دھمکی بھی دی تھی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS