واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہیلتھ اینڈ ہیومن سروس کے وزیر ایلیکس آذرکو عہدے سے ہٹائے جانے سے
متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام میں تاخیر کے لئے مذمت کرنے کے معاملے میں ایلیکس کو عہدے سےہٹانے کی بات کہی گئی
تھی۔ صدر ٹرمپ نے اتوار کو ٹویٹ کر کے کہا’ایسی خبریں آرہی ہیں کہ میں ایلیکس آزر کو ہٹانے جا رہا ہوں، یہ فرضی خبر ہے ۔ قومی دھارے کی میڈیا یہ
جانتی ہے، لیکن وہ لوگ عوام کے ذہن میں افراتفری اور دہشت پیدا کرنے کے لئے بیتاب ہیں۔ ان لوگوں نے کبھی بھی اس تعلق سے مجھ سے بات نہیں کی۔ آذر
بہترین کام کر رہے ہیں‘۔ واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے ہفتہ کو وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ ایلیکس آذر کو وزیر کے عہدے
سے ہٹانے کے سلسلے میں فیصلہ ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں ان کی جگہ وائٹ ہاؤس کے کورونا وائرس امور کے کوآرڈینیٹر ڈیبورا برکس ، ڈپٹی وزیر صحت
ایرک هرگن اور میڈی کیئر سیما ورما کو وزیر بنانے کی بات کہی گئی تھی ۔