مالی میں اقوام متحدہ کے تین امن فوجی ہلاک، چار زخمی

    1

    بماکو: مالی میں اقوام متحدہ کے ملٹی ڈائمینشنل انٹیگریڈ سٹیبلائزیشن مشن ( ایم آئی این یو ایس ایم اے)  کے تین  امن فوجی اہلکاروں کا گشت کے 
    دوران امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس سے قتل کر دیا گیا۔ ایم آئی این یو ایس ایم اے نے بیان جاری کر کے بتایا کہ اس حملے میں چار دیگر امن فوجی زخمی ہوئے ہیں 
    جو زیر علاج ہیں۔ ایم آئی این یو ایس ایم اے کے سربراہ محمد صالح انادیف نے اس حملے کی سخت مذمت کی اور اسے بزدلانہ حرکت قرار دیا۔ انادیف نے 
    کہا’ہم اس حملے کو انجام دینے والے دہشت گردوں کی شناخت کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور انہیں اس حرکت کے لئے سزا دیں گے‘۔ مالی میں 
    سیاسی عمل کی حمایت کرنے کے لئے 2013 میں ایم آئی این یو ایس ایم اے  کو تعینات کیا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS

    Comments are closed.