عراق میں چھ دہشت گرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار کی موت

    0

    بغداد: عراق کے صلاح الدین اور دیالہ صوبوں میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے عسکریت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں چھ 
    شدت پسند ہلاک اور ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی۔ 
    عراق کی نیم فوجی دستہ حشب شبی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ صلاح الدین کے دارالحکومت تکریت کے ال زرگا علاقے میں داعش کے عسکریت پسندوں 
    کے ٹھکانوں پر دھاوا بول دیا۔ سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں چھ عسکریت پسند مارے گئے۔
     دیالہ صوبے کے پولیس افسر احمد شمری نے کہا کہ آئی ایس عسکریت پسندوں نے صوبائی دارالحکومت باقوبا کے شمال مشرق میں الابارا کے علاقے میں پولیس چوکی 
    پر فائرنگ کی۔ فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا۔ 
    اس سے قبل عراقی وزیر اعظم مصطفی القادیمی نے کہا تھا کہ عراقی فوج آئی ایس عسکریت پسندوں کے خلاف سخت مہم شروع کرے گی اور اس آپریشن میں حشب 
    شبی سیکیورٹی فورسز کے محاذ پر ہوں گے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS