پاکستان میں دھماکہ، چھ جوان ہلاک

    0

    اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پاکستان-ایران سرحد پر ایک  امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس  (آئی ای ڈی)  کے دھماکے میں پاکستان فوج 
    کے ایک افسر اور پانچ جوان ہلاک ہو گئے۔ فوج کے میجر جنرل بابر افتخار نے جمعہ دیر رات کہا’ایک افسر اور پانچ فوجی اہلکار پاکستان۔ایران سرحد پر 
    بلوچستان کے پاس بلیدہ علاقے میں گشت کے دوران آئی ای ڈی دھماکے کا شکار ہو گئے‘۔ کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی 
    ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سنہ  1947 سے بلوچستان میں بغاوت کا سامنا ہے کیونکہ بلوچ تنظیموں کے لوگ بلوچستان کو شروع سے ہی الگ ملک بنانا چاہتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS