نئی دہلی: سعودی عرب میں علماء کی سپریم کونسل نے دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کورونا سے متاثر ممالک میں رہائش پذیر ہیں، جہاں نافذ کرفیو اور لاک ڈاؤن جیسی احتیاطی تدابیر کی گئیں ہیں تو ان کی لازمی پابندی کریں۔ العربیہ نیٹ کے مطابق علماء کی سپریم کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام مسلمان اپنے اپنے ممالک میں نافذ قوانین پر مکمل عمل کریں اور رمضان المبارک میں نمازیں اور تراویح اپنے گھروں میں ہی ادا کریں۔ بیان کے مطابق’مسلمان جن ممالک میں رہائش پذیر ہیں انہیں وہاں عالمی وبا کی روک تھام کی خاطر نافذ کردہ احتیاطی تدابیر کا لحاظ رکھتے ہوئے اپنے دینی فرائض کی ادائیگی کی مثال پیش کرنی چاہیے۔‘سپریم کونسل نے مزید کہا ہے کہ 'جہاں کی حکومتوں نے مسلمانوں کو دینی شعائر ادا کرنے کی اجازت دے رکھی ہے تاہم انہیں ادا کرتے وقت یہ خیال رکھنا چاہیے کہ اس سے دوسروں کو پریشانی نہ ہو اور سماجی رابطوں میں دوری کا جو عمل اپنایا گیا ہے اس پر کاربند رہیں اور دوسروں کی پریشانی کا باعث نہ بنیں۔' واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو رو کنے کے لیے سعودی عرب کے مفتی اعظم کی جانب سے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح اور عید کی نماز بغیر خطبے کے گھروں میں ہی ادا کی جائے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں مسلمان نماز گھر پر ادا کریں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS