واشنگٹن(ایجنسیاں)
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وہ اْن شہروں کے لیے وفاقی فنڈنگ روک دیں گے جہاں امن و امان کی صورتِ حال مخدوش ہے۔صدر ٹرمپ نے بدھ کو ایک میمو پر دستخط کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وہ پورٹ لینڈ، سیاٹل، نیویارک اور واشنگٹن سمیت اْن دیگر تمام شہروں کے لیے وفاقی فنڈنگ روکیں گے جہاں انتظامیہ امن و امان قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہی۔وائٹ ہاو?س کی جانب سے جاری کردہ اس میمو میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ وفاقی ٹیکس کے پیسے کو ان شہروں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دے گی جو اپنے آپ کو لاقانونیت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔شہروں کی فنڈنگ روکنے سے متعلق صدر ٹرمپ کا یہ میمو ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب نسلی تعصب اور پولیس کے رویے کے خلاف پورٹ لینڈ، کینوشا سمیت امریکہ کے مختلف شہروں میں احتجاج ہو رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے منگل کو ریاست وسکانسن کے شہر کینوشا کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا جہاں بدامنی کے دوران مظاہرین نے شہری املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔
کینوشا میں پر تشدد مظاہروں اور بد امنی کی ابتدا ایک سیاہ فام شخص جیکب بلیک کو حراست میں لیے جانے کی کوششوں کے دوران پولیس کی گولیاں لگنے سے ہوئی تھی۔صدر ٹرمپ نے اپنے دورے کے دوران سیکیورٹی حکام کو بدامنی پھیلانے والے افراد سے سختی سے نمٹنے پر بھی زور دیا تھا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے بدھ کو جارہ کردہ میمو میں اٹارنی جنرل ولیم بر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے علاقوں کی فہرست بنائیں جہاں پرتشدد کارروائیوں اور املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت دی جا رہی ہے اور امن و امان کی بحالی کے لیے مناسب اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ میمو میں وائٹ ہاؤس کے بجٹ ڈائریکٹر رسل ووٹ کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ 30 روز کے اندر متعلقہ ایجنسیوں کے سربراہان کو گائیڈ لائنز جاری کریں۔ دوسری جانب نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ان ریاستوں اور شہروں کی فنڈنگ بند کرنا چاہتے ہیں جنہیں کرونا وائرس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ روزِ اول سے نیویارک کو مسلسل سزا دے رہے ہیں۔ اینڈریو کومو کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کوئی بادشاہ نہیں ہیں اور وہ نیویارک کا فنڈ نہیں روک سکتے۔
ان کے بقول صدر ٹرمپ کا اقدام غیر قانونی مہم جوئی ہے۔
ٹرمپ کی ’لاقانونیت‘ کا شکار شہروں کیلئے فنڈنگ روکنے کی ہدایت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS